اتحاد ٹائون: تیسری شادی کرنے والادلہا رنگے ہاتھوں گرفتار

52

کراچی( اسٹاف پورٹر)اتحاد ٹاؤن پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپا مار کر تیسری شادی کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا دولہے کی سجی ہوئی کار بھی قبضے میں لے لی بلدیہ قائم خانی کالونی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپا مار کر دولہا فقیر عباس کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق فقیر عباس تیسری شادی کررہا تھا اسکے خلاف اسکی دوسری بیوی مصباح نے درخواست دی تھی کہ اس نے جھوٹ بول کر کہ میں کنوارا ہوں دوسری شادی کی مصباح کا الزام ہے کہ اسکا شوہر شراب پی کر مجھ پر تشدد کرتا تھا پولیس نے دولہا کو حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ اس نے مصباح کو طلاق دے دی ہے پولیس کے مطابق ابھی کوئی کیس نہیں کیا ابھی دونوں کے رشتے داروں کو تھانے طلب کیا ہے۔