خاندانی نظام ہمارا امتیاز ہے، رخشندہ منیب

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت حلقہ خواتین کی مرکزی مہم مضبوط خاندان ،محفوظ عورت ،مستحکم معاشرہ کے سلسلے میںحلقہ و علاقہ کی ذمے داران اور مدرسین کے پلاننگ اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خاندانی نظام ہمارا امتیاز ہے ، اسلامی تعلیمات سے انحراف کی وجہ سے آج خاندان زبوں حالی کا شکار ہے۔ ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم نے نئی تنظیم سازی اور جماعت اسلامی کی شناخت کو واضح کرنے کے اہداف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ سرد گرم حالات میں تحریکی افراد اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ انہوں نے فیلڈ اور سوشل میڈیا پر مہم کی بھرپور تشہیر کی ہدایت کے ساتھ کارکنان اس اہم محاذ کی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا۔ قرار داد پیش کی گئی کہ میڈیا چینلز اپنے ڈراموں میں استحکام خاندان، رشتوں میں محبت اور مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں۔