’’مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ محفوظ عورت‘‘ پرعفیفہ چغتائی کی بریفنگ

179

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع نگراں شعبہ جات ضلع، قبا آڈیٹوریم گلبرگ میں منتخب ہوا جس میں ناظمہ گلبرگ ضلع وسطی عفیفہ چغتائی نے مہم ’’مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ محفوظ عورت‘‘کے موضوع پر نگراں شعبہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ اس مہم کے اہداف اور معاشرے میں اس کے اثرات جب ہی نظر آئیں گے جب تمام شعبہ جات ملکر اس مہم میں حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس موضوع کے حوالے سے ہمیں خواتین کے اہم اور بنیادی کردار کو مد نظر رکھتے ہوئے بتاناہوگاکہ آج کی عورت کو کس طرح تربیت اولاد اور خاندان کو کس طرح لے کر چلنا چاہیے، بریفنگ میں نگراں نشرواشاعت کراچی ثمرین احمد نے بھی شرکت کی۔