کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کاریفرنس‘سماعت 9مارچ تک ملتوی

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریفرنس سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا نے گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات نامکمل قرار دیے۔ مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پیش کی جانے والی دستاویزات نامکمل ہیں،نیب پراسیکوٹر کا کہناتھاکہ آج چھٹی کا دن ہے اس لیے مکمل دستاویزات نہیں لا سکے، حسان صابر ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ نیب جو چاہے کرسکتا ہے چھٹی والے دن بھی دفاتر کھلوا سکتا ہے،عدالت نے سرکاری گواہ سے مکمل دستاویزات طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔