کنزیومر ایسوسی ایشن کے تحت ٹیلی کام کانفرنس 27فروری کوہوگی

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت چوتھی کنزیومر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس 2021ء 27فرورری بروز ہفتہ کو میرٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہو گی ۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی سید امین الحق ہوں گے ۔چوتھی کنزیومر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس کے دیگر شرکاء میں یونیورسل سروسز فنڈز کے سی ای او حارث ایم چودھری ،وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شعیب احمد صدیقی ،چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ( ر) عامر عظیم باجوہ ،سی ای او این آئی ٹی بی شبہات علی شاہ ،حبیب آئل ملز کے سی ای او معید الحسن ،ڈی آئی جی سائوتھ کراچی جاوید ریاض اکبر ،کلکٹر آف کسٹم ریٹائڑڈ ایڈوکیٹ کسٹم اینڈ ٹیکسئیشن /کنسلٹنٹ ڈاکٹر شہاب امام ،سی ای او ورلڈ کال بابر علی سید ،ون ایپل کے سی ای او طاہر رضوی شامل ہیں جبکہ مہمان اسپیکر میں پی آر او ریکٹر ( ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ ناصر اکرام، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن ،چیئرمین اینڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس( یو بی آئی ٹی ) ڈاکٹر ندیم محمود ،سی ای او اعزازی قونصل اسکاٹ لینڈ داتو کاشف ریاض ،ویبیکس زون پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او ناصر خالق شامل ہیں ۔