’’مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ‘‘ورکشاپ

34

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رشتے پھولوں کی طرح نازک ہوتے ہیں۔ انہیں مضبوطی کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے۔ اگر ہمیں70 مرتبہ بھی رشتوں کو گنجائش دینی پڑے تو دیں۔ کیونکہ ذراسی بدگمانی رشتے توڑنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار طوبیٰ احمد نگران جے آئی یوتھ ضلع کورنگی نے ’’مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ‘‘ مہم کی بابت علاقہ کورنگی شرقی وجنوبی کے عمومی اجتماع میں ورکشاپ بعنوان Relationship Management کے دوران کیا۔ علاوہ ازیں قرارداد بھی پیش کی گئی جوکہ کثرت رائے سے منظور ہوئی۔