رضویہ میں پان کی دکان لٹ گئی،ملزمان تالاتوڑکرسامان اورنقدی لے اُڑے

201

کراچی( اسٹاف پورٹر)ضلع وسطی کے علاقے رضویہ میں پان کی دکان کے تالے توڑ کر ملزمان سامان اور نقدی لیکر فرار ہوگئے پولیس واقعے سے لاعلم رہی۔ دکاندار کا کہنا تھا کہ ملزمان دکان میں رکھے پیسے،سگریٹ کے ڈبے اور دیگر سامان لے گئے۔دکاندار کا کہنا تھاکہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران3-4 دکانوں میں نقب زنی کی وارداتیں ہوچکی ہیں اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔