نالاتجاوزات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر غربی سلیم اللہ اوڈھو کوبریفنگ

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی نالے پر غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس طلب کیا۔ صوبائی محکموں کے عہدیداروں اور علاقائی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ میںبتایا گیاکہ فہرست میں شامل قابضین کے خلاف سب سے پہلے آپریشن شروع کیاجائے گا،پولیس و رینجرز سے مددلی جائے گی۔