مشاہداللہ خان کی وفات پرریلوے ورکرزیونین کی تعزیت

64

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی دختر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ منظور رضی نے کہا کہ مشاہد اللہ خان جمہوریت کے سچے سپاہی تھے۔