توہین رسالت سے متعلق ایف آئی آر ختم نہیں کی گئیں،پراسیکیوٹرجنرل

73

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) پراسیکیو ٹر جنر ل سندھ ڈاکٹرفیض شا ہ کے تر جما ن نے کچھ تنظیموں اور سو شل میڈیا کی جا نب سے نشر ہونے والی خبرو ں کی سختی سے تر دید کی ہے کہ تو ہین رسالت اور تو ہین صحابہ و اہل بیت سے متعلق ایف آئی آر ز کو ختم کر نے کی ہدایت جا ر ی کی گئی ہے ۔تر جما ن نے وضا حت کی کہ حکومت سندھ نے صر ف ان مقد مات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو مذہبی تقریبا ت کورو نا ایس او پیز کی خلا ف ورز ی کی بنا ء پر قا ئم ہو ئے تھے۔ اس کے علا وہ تما م مقدما ت زیر سما عت ہیں اور عدا لتیں ان کا فیصلہ ملکی قوا نین کے مطا بق دیں گے ۔