سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے آج (ہفتے) ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج نے ضلع کے گائوں چھتر اگام کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی۔ ایک مقامی رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ صبح سویرے بیدار ہوئے تو اس نے ہرطرف فوج کے اہلکاروں کو پایا ۔