این اے 221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی

62

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 8 تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن 2 کریں گے۔ پہلی شفٹ صبح 8 تا شام 6، دوسری شفٹ شام 6 بجے سے ابتدائی نتائج کے اعلان تک کام کرے گی۔