سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، آرڈیننس پیش نہ ہوسکا

317

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا، سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس پیش نہ کیا جاسکا، اس سے قبل قومی اسمبلی کے پہلے روز کے اجلاس میں بھی یہ آرڈیننس نہ آسکا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اسپیکر رولنگ جاری کرچکے ہیںحکومت تاحال دونوں ایوانوں میں متذکرہ صدارتی آرڈیننس پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔