بھارت: نئے فارم قوانین سے تنگ کسان باپ اور بیٹے کی خودکشی

262

بھارتی پنجاب کے ہوشیار پور گاؤں میں مبینہ طور پر قرضوں کے بوجھ تلے ایک کسان اور اس کے بیٹے نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے اپنی موت سے قبل نوٹ میں تحریر کیا کہ وہ حکومت کے نئے فارم قوانین اور کسانوں کو دئیے گئے قرضوں میں نرمی نہ کرنے پر ناراض ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس منیش کمار نے بتایا کہ جگتار سنگھ (70) اور اس کا بیٹا کرپال سنگھ (42) ہفتہ کی صبح مہدی پور گاؤں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک زہریلا مادہ کھایا تھا۔ ان کی رہائش گاہ سے برآمد خودکش نوٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ قرض کی وجہ سے انتہائی اقدام اٹھا رہے ہیں۔

دونوں کے پاس ایک ایکڑ اراضی کی ملکیت تھی۔