ایسٹرازینیکا ویکسین دو خوراکوں کےدرمیان طویل وقفے میں زیادہ موثر

358

طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کردہ ایسٹرازینیکا کورونا ویکسین دونوں خوراکوں کےدرمیان طویل وقفےمیں زیادہ موثررہی ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق ایسٹرازینیکا آکسفورڈویکسین دونوں خوراکوں میں 12 ہفتے کے وقفے کے دوران 81فیصدموثررہی جب کہ دونوں خوراکوں میں 6ہفتوں کےوقفےکےدوران 55فیصد موثررہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں پائےگئے کورونا کی نئی قسم کاکیس   پولینڈمیں ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ وزیرصحت پولینڈ کا کہنا ہے کہ  کورونا کی تیسری لہرداخل ہورہی ہے۔

ادھر نیدرلینڈزکی پارلیمنٹ نےکوروناکےسبب عائدرات کاکرفیو برقراررکھنےکےقانون کی منظوری دےدی۔نیدرلینڈزمیں 23جنوری سےرات9بجےسےصبح ساڑھے4بجےتک کرفیونافذ ہے۔

نیوزی لینڈمیں کوروناویکسی نیشن کا آغازہوگیا۔ نیوزی لینڈمیں فائزرکوروناویکسین پہلےمرحلےمیں فرنٹ لائن ورکرزکولگائی جائےگی۔ نیوزی لینڈمیں گزشتہ روزکوروناکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

امریکانے کینیڈا اور میکسیکو کےساتھ زمینی راستےسےسفری پابندیوں میں21مارچ تک توسیع کااعلان کیا ہے۔

تائیوان نےایسٹرازینیکاویکسین کےہنگامی استعمال کی منظوری دےدی جب کہ روسی کوروناویکسین اسپوتنک فائیو کی پہلی کھیپ پیر کومیکسیکوپہنچےگی۔