قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر خارجہ

511
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تارتارکردیا ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،گزشتہ ادوار میں قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن پیسے کے بل پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے،مسلم لیگ ن تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست کرتی ہے،سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے،جس میں مافیا کو شکست ہوگی۔

شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں،حکومت ملی تو ملک کی اقتصادی صورت حال سب کے سامنے تھی،کئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، حالات بگڑنے پر مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھی اور ٹیکس گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے،ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔