کرائے کے گھر کے 7 فوائد

1061

گھر کے مالک ہونے کے فوائد کے بارے میں بہت ساری باتیں ہوتی ہیں لیکن کرایہ پر گھر لینے کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی ہے۔ اس فیصلے سے بہت سارے نوجوان جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ یہ فیصلہ کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں کہ آیا وہ کرائے کا گھر لیں یا اپنا ذاتی مکان؟ یہ ایک قابل ذکر مسئلہ ہے۔ ان دونوں کے فوائد اور نقصانات ہیں اور اس مضمون میں جو عوامل درج ہیں وہ آپ کو اپنے ذہن میں رکھنا چاہئے اگر آپ کوئی فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

کرایہ اور خاص طور پر گھر خریدنا دونوں کے اپنے مالی مسائل ہیں۔ میں ایک مکان کا مالک ہونے کے باوجود کرائے کے مکان کے 7 فوائد درج کررہا ہوں۔

1) ذاتی مکان کی لاگت سے کہیں زیادہ کم

ناقابل واپسی ایڈوانس ، سیکیورٹی ڈپازٹ ، مہینے کا کرایہ، یہ کچھ معاشی رکاوٹیں ہیں۔ لیکن اگر خریدے گئے گھر سے ان سب کا موازنہ کریں تو یہ کچھ بھی نہیں۔ اور اگرچہ آپ کے ماہانہ کرایہ کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے لیکن آپ ٹیکس یا گھر کی مرمت جیسی الجھنوں سے آزاد ہوجاتے ہیں جبکہ یہ ہی اخراجات خریدے گئے گھر میں درپیش آتے رہتے ہیں۔

2) گھاٹے کا سودا نہیں

مکان خریدنا ایک سرمایہ کاری کی طرح ہے اور جہاں سرمایہ کاری ہو وہاں گھاٹے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ جب آپ مکان کرایہ پر لیتے ہیں تو آپ کو مارکیٹ کے گرنے کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

2) آزادی

کرائے کا گھر جو آپ کو آزادی فراہم کرتا ہے وہ ذاتی گھر فراہم نہیں کرسکتا۔۔ جب آپ ملک بھر میں کہیں بھی جب بھی رہایش پذیر ہونا چاہیں تو کرایہ دار کو صرف آگاہ کرنا اور اُس سے اپنے معاہدے کو ختم کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے بسبت پہلے اپنا ذاتی گھر بیچنے کے اور اس چکر میں جو انتظار اور صبر چاہیے ہوتا ہے وہ الگ۔

3) مرمت کسی اور کا مسئلہ

ٹوٹا ہوا واش بیسن؟ ٹوائلٹ کی خرابی؟ بجلی کے تاروں کا مسئلہ ، جب آپ کرایہ پر گھر لیتے ہیں تو یہ مسائل اور اس کے ساتھ تمام اخراجات آپ کا مالک مکان یا انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور آپ اس سے بری الذمہ ہوتے ہیں۔

4) ٹیکس فری

ایک چیز جو مکان مالکان کو بہت بڑا خرچ محسوس ہوتا ہے وہ ہے پراپرٹی ٹیکس جو خریدار کی مالی حیثیت کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن کرائے کے گھر میں آپ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی سے بےفکر ہوتے ہو۔ اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس خطوں کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اور یہ آپ کی پیٹھ پر بہت بڑا بوجھ محسوس ہو سکتا ہے۔

5) ماہانہ اخراجات پہلے سے معلوم

کرائے کے مکان میں ایک مخصوص معاوضہ ادا کرنا ہے اور بس۔

مکان سازی ایک متغیر لاگت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ سود کی قیمتیں تبدیل ہوتی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس میں بھی یہی ہوتا ہے جو تقریبا ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے۔

6) پانی، بچلی، گیس

ایک اور بڑا فائدہ یہ کہ کرائے پر گھر لیتے وقت آپ کو مفت انٹرنیٹ ، پانی ، بجلی اور گیس مل سکتی ہے۔ زیادہ تر مالکان اپنے مکینوں کے لئے یہ مخصوص افادیت کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ تاہم یہ آپ کے اور مالک مکان کے درمیان ہوئے معاہدے پر منحصر ہے کہ آیا یوٹیلیٹی بلز میں حصہ داری ہوگی یا مکمل خرچہ مالک مکان اٹھائے گا۔

7) گھر کو اپ گریڈ کرنے کا کوئی دباؤ نہیں

جب آپ کرایہ کا گھر لینے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اُس میں بنے پرانے طرز کے باورچی خانے یا خراب ڈیزائن شدہ باتھ روم سے مطمئن ہونا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم یہ صورتحال اُس وقت بھی پیش آتی ہے جب آپ اپنا ذاتی گھر بیچنا چاہیں اور باتھ روم یا کچن کی خراب شدہ حالت کو بنوائیں۔ کرائے کے گھر میں آپ یہ سوچ کر مطمئن رہ سکتے ہو کہ ‘چلو ہمیشہ تو اس گھر میں نہیں رہنا نا!”