پی ایس ایل کی شاندار تقریب کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں میدان سج گیا

395

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں، پی ایس ایل دنیا میں ایک برانڈ بن چکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے میچزکراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلےآف مرحلے کے لیےکوالیفائی کریں گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ 10  مارچ سےلاہورمیں شروع ہوگا،پی ایس ایل 2021 کاپہلا مرحلہ 7مارچ تک کراچی میں ہوگا،پاکستان سپرلیگ میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہونگی۔

احسان مانی نے  مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ 2021 میں مجموعی طورپر34 میچ کھیلےجائیں گے،پی ایس ایل 2021 میں ہرٹیم 10  میچ کھیلے گی۔