‘مشاہد اللہ ختم نبوت پر پہرا دیتے تھے اللہ انکی کاوش کو قبول کرے’

469

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ن  لیگ مشاہد اللہ کی پارلیمانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہد اللہ ختم نبوت پر پہرا دیتے تھے اللہ انکی اس کاوش کو قبول کرے ۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ مشاہد اللہ اشعار کا استعمال موقع کی مناسبت سے خوب کرتے تھے، مشاہد اللہ  نے پارلیمان کی بالادستی،جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی مشاہد اللہ اپنی پارٹی سے مخلص تھےختم نبوت کے لیے کھل کر بولتے تھے وہ ختم نبوت پر پہرا دیتے تھے اللہ انکی اس کاوش کو قبول کرے۔

بابراعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ خان تب کے لیڈرتھے جب سرمایہ داروڈیرے سیاست میں نہیں آئے تھے،مشاہد اللہ ورکنگ کلاس میں نچلی سطح سے اٹھے اور مظالم کیخلاف آواز اٹھائی۔

ن لیگ کے راجا ظفر الحق نے کہا کہ مشاہداللہ کا سینیٹ میں اہم کردار تھا، مشاہداللہ کو پارٹی اور ایوان میں دونوں جانب سے محبت ملی، ہر شخص مشاہداللہ کی صلاحیتوں کا معترف تھا۔