کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

386

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگزکے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پرفارمنس کے لیے پراعتماد ہوں، ٹیم میں نئے کرکٹرز آئے ہیں امید ہے کہ اچھاپرفارم کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں محمد نواز،محمدحسنین،قیص احمد،نسیم شاہ اورعثمان شنواری،ٹام بینٹن،محمد اعظم خان، صائم ایوب اوربین کٹنگ شامل  ہیں۔

جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈینل کرسچن،عامریامین،وقاص مقصود،محمد عامراور ارشداقبال، جو کلارک، محمد نبی، عمادوسیم اوربابراعظم ،شرجیل خان ، کولن انگرام شامل ہیں۔