امریکہ: لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، جاپانی اور امریکی پائلٹ ہلاک

215

جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے بیان کے مطابق الاباما میں حادثے میں ایک جاپانی فضائیہ کا افسر اور امریکی فضائیہ کا انسٹرکٹر پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جاپانی فورس نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی طیارہ امریکی شہر الاباما میں شام 5 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں جاپانی سیکنڈ لیفٹیننٹ اور امریکی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔

جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی لیفٹیننٹ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ بننے کے لئے امریکی فضائیہ کے نصاب میں تدبیر اور دیگر مہارتیں سیکھ رہا تھا۔

بیان میں جس میں دونوں کا نام نہیں لیا گیا ، کہا گیا کہ کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔