سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں 2دہشت گردہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

547

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردہلاک ہوگئے، جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز  نےآپریشن کیا ،آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کاکمانڈررحمت عرف خالد بھی ماراگیا،دہشت گرد رحمت سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔

 آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگیا، سرچ آپریش کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمدہوا ہے۔