الیکشن کمیشن نے بتادیا کہ این اے 75ڈسکہ کا نتیجہ کب جاری ہوگا؟

691
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ آفیسر کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی، ریٹرننگ آفیسر کی ابتدائی رپورٹ میں مکمل انکوائری کی تجویز دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کی تجویز منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر ڈسکہ کو مکمل انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گے،ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ کے بعد  ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کا منگل کو اجلاس میں جائزہ لے گا،آر او نے ابتدائی رپورٹ میں 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر شکوک کا اظہار کیا ہے،آر او نےپولیس اور انتظامیہ کے کردار پر بھی  تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج غیر معمولی تاخیر سے پہنچے ۔

 ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسر ز سے صبح 6بجے تک رابطہ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا، جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار97588 ووٹ لے کر آگے تھیں جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 94541  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔