ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، شبلی

321
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ ن کے جھتوں نے پولنگ اسٹیشنز کو  یرغمال بنا کرووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ایوان نے اس پر بات ہی نہیں کی کہ ہارس ٹریڈنگ کوکیسے ختم کیاجائے، درست ہے سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے، کرپشن کی وجہ سےادارےمفلوج ہوئے،اداروں میں میرٹ پرتوجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ دس دس سال ان کی حکومتیں رہیں لیکن میثاق جمہوریت پرعملدرآمدنہیں کراسکے، پیسے کوخدا نہ بنائیں میرٹ کواپنائیں،جب تک کرپشن کاخاتمہ نہیں کیا جائے گا،ملک ترقی نہیں کرسکتا، جن ملکوں میں کرپشن ہے وہ سب سے پیچھے ہیں۔

 شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا ہے، یہ لوگ سیاست میں دولت،دھونس کولائےہیں۔