“ایف بی آر کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابلِ تعریف ہے”

295

وزیر اعظم عمران خان نے 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنے پر فیڈرل بیورو ریونیو (ایف بی آر) کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر فیلڈ ورکرز کا 7 ماہ میں محصولات کا اہداف حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کے جراتمندانہ ٹیکس آڈٹ کا نفاذ اور انسداد اسمگلنگ اقدامات خوش آئند ہیں۔ فیلڈ ورکرز کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اور جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں ایف بی آر صدر دفترکی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کے بعد اس سے اربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے۔ جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔