ایوی ایشن پالیسی 2019 کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

348

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی سی اے) نے ایویشن پالیسی 2019 کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہوابازی کی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایویشن پالیسی پر نظرثانی کا ٹاسک ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر کو سونپ دیا گیا۔ نئی پالیسی سے ہوابازی کی صنعت کو فروغ اور ائیر لائنز کو سہولیات میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن پالیسی میں ردوبدل سے مزید ائیر لائن میں اضافہ کے ساتھ سیاحت کو فروغ  ملے گا۔

ڈی جی سی اے اے  پالیسی پر نظرثانی کر کے مکمل رپورٹ سیکریٹری ایشن کو روانہ کی جائے گی۔