کورونا سے مزید 36 مریض انتقال کرگئے

448

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 36 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1340 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 430 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 12 ہزار 656 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 276 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 38 ہزار 498 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 777 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 7 ہزار 24 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 185 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 54 ہزار 568 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 716 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2165 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 27 اموات ہوچکیں۔ 66 ہزار 524 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 282 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 591 ہے۔ اسلام آباد میں 488 اموات ہوچکیں۔ 41 ہزار 203 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 972 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 84 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 689 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9718 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 533 ہے۔ آزاد کشمیر میں 286 اموات ہوچکیں۔ 8899 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4951 جب کہ فحال کیسز کی 28 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4821 مریض صحت یاب ہوئے۔