گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کو ہرادیا،میچ محمد علی سدپارہ کے نام

558
گوادر: نمائشی میچ کے اختتام پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر شوبز ٹیم کے کپتان اور پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کو ونر ٹرافی دیتے ہوئے

گوادر (نمائندہ خصوصی) دنیا کے خوبصورت ترین گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کو ہرادیا۔گوادر کرکٹ ا سٹیڈیم میں شوبز، سیاست اور سماجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا دوستانہ میچ سی ای او، پی سی بی کی ٹیم کے نام رہا۔برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گرائونڈ میں افتتاحی میچ میں پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیماء محمد علی سدپارہ کے نام کیا اور کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں، معاون خصوصی مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ہر سال گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ ہوگا۔ٹاس جیتنے کے بعد گوادر ڈولفنز نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو شوبز شارکس نے بیٹنگ کرتے ہوئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان وسیم خان نے ٹیم کے مجموعی ٹوٹل میں عمدہ اضافہ کیا جسے گراؤنڈ میں موجود کمنٹیٹرز بھی سراہتے رہے۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ٹیم گوادر ڈولفنز ہدف حاصل نہ کر سکی اور 165 رنز بنا سکی اور 12 رنز سے میچ ہار گئی۔میچ کا ٹاس کرانے والے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر ابتدا سے اختتام تک اپنے تبصروں اور ٹویٹس کے ذریعے کھیل کا حصہ رہے۔ ویڈیو پیغام میں جہاں انہوں نے گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم قرار دیا وہیں یہ توقع ظاہر کی کہ جلد انگلینڈ کی ٹیم یہاں کھیلے گی۔دوستانہ میچ کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری گوادر ڈولفنز کے کپتان تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے شوبز شارکس کی قیادت کی۔میچ کے دوران ایک موقع پر شوبز اسٹارز کے کھلاڑی علی سفینہ نے 2 کیچ چھوڑے تو جھنجھلاہٹ کا شکار بولر کو کہنا پڑا کہ ہر گیند پر کیچ نکال دیا اور کیا کروں اس کے علاوہشوبز شارکس میں فخر عالم، فیصل قریشی، علی ظفر، سلیم شیخ، اعجاز اسلم، شہزاد رائے، سمی خان، کامران جیلانی، سلمان سعید اور علی سفینہ شامل تھے۔دوستانہ میچ کے دوران جہاں دونوں جانب سے کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کی گئی وہیں گراؤنڈ کے اندر اور باہر طنز و مزاح کے رنگ بھی بکھیرے جاتے رہے۔معاون خصوصی زلفی بخاری کی وزارت کے آفیشل ہینڈل نے ’پارٹی ہو رہی ہے‘ میمز کا انداز اپناتے ہوئے ٹویٹ کی تو لکھا ’یہ ہم ہیں، یہ ہمارا ٹاس ہے اور یہاں کرکٹ ہو رہی ہے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس کرایا تو اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ۔25 اوورز کا میچ گوادر کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور اس کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں سوشل میڈیا پر آئے تو قریب موجود ساحل اور عقب میں موجود پہاڑ دلچسپ منظر پیش کر رہے تھے۔