بنگلا دیش کا آئندہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے 20رکنی اسکواڈ کا اعلان

226

ڈھاکا (جسارت نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن پیٹرنٹی رخصت ملنے کی وجہ سے سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھے اس لئے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بنگلا دیش کی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورہ کے دورہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ اور3 ٹی -20بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔20رکنی ا سکواڈمیں تمیم اقبال ، مصدق حسین ، نجم الحسن شانتو ، مشفیق الرحیم ، محمد مٹھن ، لٹن داس ، محمود اللہ ، عفیف حسین ، صومیا سرکار ، محمد نعیم ، تسکین احمد ، الامین حسین ، شرف الاسلام ،حسن محمود ، محمد سیف الدین ، مستفیض الرحمان ، مہدی حسن ، روبیل حسین ، ماحیدی حسن اور نسیم احمدشامل ہیں۔