قومی انڈر 16ون ڈے ٹورنامنٹ ، سینٹرل پنجاب، ناردرن اور خیبرپختونخوا کی کامیابی

279

راولپنڈی (جسارت نیوز )قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب، ناردرن اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، جمعہ کو پنڈی ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 10ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا، بلوچستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.2 اوورز میں243 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، عبدالصبور نے 121 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ابتسام رحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سینٹرل پنجاب نے ہدف عبید شاہد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 44.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عبید شاہد نے 109 رنز بنائے، ایوب پارک گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی، احسان اللہ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں ناردرن نے ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شمائل حسین 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راول گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 76 رنز سے زیر کیا، خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنائے، شاہزیب خان 38 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہے، سدرن پنجاب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 31.4 اوورز میں 73 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، احمد حسین نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔