پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا

270

سید پرویز قیصر

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج 20فروری ہفتہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیرزکے مابین میچ سے ہوگا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا آغاز پاکستان میں ہوگا۔ اس سے پہلے بھی 5ویں آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوا تھا۔
دفاعی چمپئین کراچی کنگز نے ابھی تک پاکستان سپر لیگ میں جو54 میچ کھیلے ہیں اس میں23 میں اسے فتح ملی ہے27 میں ہار ملی ہے 2 میچ ٹائی رہے جبکہ دو میچ نامکمل رہے۔ کراچی کنگز نے سپر اوور میں ایک مرتبہ جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک مرتبہ اسے شکست ہوئی۔
کوئٹہ گلیڈئرزکو پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اس نے ابھی تک جو52 میچ کھیلے ہیں اس میں30 میں اسے کامیابی ملی ہے،21 میں شکست کا سامنا رہا اور ایک میچ نامکمل رہا ۔
کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈئرزکا ریکاڑڈ بے حد اچھا ہے۔ دونوں کے مابین ابھی تک جو 10 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں کوئٹہ گلیڈی ائیرز کا نے 7 اور کراچی کنگز نے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے مابین جو آخری5 میچ ہوئیاس میں کوئٹہ گلیڈئیرزنے 3 اور کراچی کنگز نے2 میں فتح حاصل کی۔
گذشتہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ 2 مرتبہ ہوا تھا اور دونوں مرتبہ جیت کوئٹہ گلیڈئیرزکے نام رہی تھی۔23 فروری 2020 کو کراچی میں ہوئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائرزنے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20اوور میں9 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ائیرزنے 19 اوور میں 5 وکٹوں پر 19 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔اعظم خان نے سب سے زیادہ46 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے30 گیندوں پر4 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے۔انہیں میں آٖ ف دی میچ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
اسی میدان پر15 مارچ2020 کو ہوئے میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایئرزنے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں5 وکٹوں پر 150 رنز بنائے تھے۔کیمرون ڈیلپورٹ نے سب سے زیادہ62 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے44 گیندوں پر5 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے یہ اسکور بنایا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ائیرزنے 16.2 اوور میں 5وکٹوں وپر 154 رنز بناکر جیت حاصل کی تھی۔ شین واٹسن نے34 گیند پر 7 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے66 رنز بنائے تھے جبکہ خرم منظور 40 گیندوں پر9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں10.5 اوور میں118 رنز اسکور کیے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایئرز کی پہلی وکٹ دوسری گیند پر گر ی تھی جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے اتنی بڑی شراکت کرکے اپنی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا تھا۔ شین واٹسن کو مین آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا تھا۔