پی ایس ایل کی 2 ٹیمیں گوادر میں فرینڈلی میچ کھیلیں گی،وسیم خان

160

گوادر (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی2 ٹیمیں گوادر میں فرینڈلی میچ کھیلیں گی۔ جمعہ کو گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی2 ٹیمیں گوادر میں یرینڈلی میچ کھیلیں گی، پی سی بی گوادر اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔ وسیم خان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو گوادر کے دورے کا کہا ہے، پچز کی تیاری اور دیگر ٹیکنیکل معاملات میں گوادر انتظامیہ کی مدد کریں گے، گوادر اسٹیڈیم میں بلوچستان ڈومیسٹک ٹیم قائداعظم ٹرافی میچز کھیلے گی۔