لاہور قلندزر کے ذیشان اور معاذ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید

417

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے کرکٹرز ذیشان اشرف اور معاذ خان پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید ہیں۔پی ایس ایل کا آغاز آج ہفتہ سے کراچی میں ہو رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اتوار سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، لاہور قلندرز کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، کوشش ہے کہ لاہور قلندرز کو فائنل میں جتواں اور میرا کردار سب سے اہم ہو۔لاہور قلندرز کا حصہ بننے سے قبل ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ بڑی محنت کر کے آیا ہوں۔