صوبے کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرناترجیح ہے‘محمود خان

115

پشاور(اے پی پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے اہم منصوبوں کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور۔ ڈی آئی خان موٹروے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، موٹروے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ عالمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جبکہ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبہ صوبے کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال ، ٹانک زام ڈیم اور پشاور ۔ڈی آئی خان موٹروے منصوبوں کو صوبے میں زرعی، تجارتی اور صنعتی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے قرار دیتے ہوئے ان منصوبوںکو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا رشکئی خصوصی اکنامک زون کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے علاوہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ زون کو گیس کی فراہمی کے لیے 6 کلومیٹر لائن بچھا دی گئی ہے جبکہ رابطہ سڑک کی تعمیر پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔