ناجائز اثاثے، سپرنٹنڈنٹ کمشنر آفس کوئٹہ کو 5 برس قید

111

کوئٹہ (آن لائن) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز اثاثے بنانے کا جرم ثابت ہونے پر کمشنر آفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کو 5 سال قید بامشقت اور ساڑھے 4 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، تمام اثاثہ جات قرق کرنے کا حکم، ریفرنس میں نامزد 2 ملزمان ولی محمد نورزئی اور نثار ڈوگر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔ نیب کی تحقیقات کے مطابق ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کوئٹہ میں گریڈ 16 کے ملازم طلعت اسحاق نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی، DHA لاہور اور کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کے بنگلوں، پلاٹس، مہنگی اسپورٹس و دیگر پر تعیش گاڑیوں سمیت کئی قیمتی اثاثہ جات بنائے، ملزم سے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کا خالص سونا، زیورات اور لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، علاوہ ازیں نیب نے ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سرا غ لگا کر اکاؤنٹ بھی منجمد کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست بھی دی تھی جسے ڈی جی نیب بلوچستان نے مسترد کردیا تھا۔