سکھر: پڑوسی ملک سے تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

160

سکھر (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی پولیس نے سکھر سے کالعدم تنظیم کا پڑوسی ملک سے تربیت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا، بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد، دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس ٹیم نے سکھر کے نواحی علاقے باگڑجی میں کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اصغر حسین کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش کراچی میں رینجرز پر حملوں سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرکے آیا ہے اور کیماڑی میں چینی کمپنی میں نوکری کے بہانے دہشت گردی کے منصوبوں میں شریک رہا ہے۔ دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔