حکومت کا جعلی زرعی ادویہ کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

253

اٹک (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جعلی زرعی ادویہ کے خلاف فوری کریک ڈائون کا حکم دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے شجرکاری مہم کی تقریب میں کسانوں سے ملاقات کے دوران کہی،جہاں کسانوں نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ کسانوں نے بتایا کہ انہیں جعلی ادویہ کے باعث مسائل کا سامنا ہے،2 ہزار روپے کی دوا 200 روپے کا بھی کام نہیں کرتی، بیچ اور کھاد کی لاگت کم ہو جائے تو ہمارے لیے کافی مدد ہوجائے گی۔ اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس پر پروگرام بنایا ہوا ہے، بہت جلد آپ کے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر کہا کہ سولر انرجی اب سستی ہوتی جا رہی ہے، جس کے لیے کسانوں کو آسان قرضے دیے جائیں گے۔ حکومت بہت جلد اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔