بلڈ پریشر اور الیکٹروکارڈیوگرام کی نگرانی کیلئے سام سامنگ کی اسمارٹ واچ

374

سیمسنگ گلف الیکٹرانکس نے اعلان کیا ہے کہ سیمسنگ ہیلتھ مانیٹر ایپ جو صارفین کو ان کی صحت کی نگرانی میں مدد کرتی ہے اور صارفین کو فلاح و بہبود کے مقاصد کو پورا کرنے کی ترغیب دیتی ہے ، اب متحدہ عرب امارات میں دستیاب ہے۔

گلیکسی واچ 3 اور گلیکسی واچ ایکٹو 2 صارفین ایپ کے ذریعہ بلڈ پریشر اور الیکٹروکارڈیوگرام کی نگرانی کرتی ہے۔ یعنی وہ اٹھتے بیٹھے اور چلتے چلتے اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہ سکتے ہیں۔ سام سنگ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ گلیکسی واچ ایکٹو 2 کو ایک نئے وایلیٹ رنگ میں خریدا جاسکتا ہے۔

سیمسنگ گلف الیکٹرانکس کے موبائل ڈویژن کے سینئر ڈائریکٹر عثمان البورا نے کہا کہ اب پہلے سے زیادہ جسمانی اور ذہنی تندرستی کی دیکھ بھال ضروری ہے۔ ایک اہم جدت کار کی حیثیت سے ہم اپنے صارفین اور برادریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ٹکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑی حد تک جدید ترین آلات کے ذریعہ استعمال کرنے اور بہتر معیار زندگی مہیا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر عام طور پر دماغ ، گردے اور دل کی بیماریوں سے منسلک ہوتا ہے ، اور اگر ان کا علاج نہ کیا گیا تو یہ فالج اور کورونری دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ گلیکسی اسمارٹ واچز سام سنگ ہیلتھ مانیٹر ایپ کے ذریعہ بلڈ پریشر کی پیمائش کرنے میں کامیاب ہیں جو صارفین کو صحت کے بارے میں گہری بصیرت مہیا کرتی ہے۔