زندگی کی تلاش، ناسا کا مشن مریخ پر لینڈ کرگیا

368

ناسا کا پرسیورینس مشن مریخ پر لینڈ کرگیا ہے جبکہ ناسا نے مریخ کی سطح کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کے پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کرکے مریخ پر لینڈ کیا جس کی تصاویر ناسا کی جانب سے جاری بھی کی گئی ہیں جبکہ مشن کے لینڈنگ کا سگنل ناسا کو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔

یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا تھا جس کا مقصد مریخ پر زندگی کی تلاش ہے، مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی جبکہ مشن 249 ملین میل کا سفر طے کر کے اپنی منزل پر پہنچا ہے اور مریخ سے پتھروں کے  نمونے 2030 کی دہائی میں زمین پر لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پرسیورینس درحقیقت ایک روبوٹ ہے جو ایسٹروبائیلوجسٹ یعنی مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار تلاش کرے گا، ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے جانے والا پرسیورینس اب تک کا سب سے بڑا روور ہے، 1970 کی دہائی کے بعد امریکی خلائی ایجنسی کا یہ 9 واں مریخ مشن ہے۔