سینیٹ انتخابات ، پروڈکیشن آرڈر سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ

392
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات  کے لیے پروڈکیشن آرڈر سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا،زیر حراست ارکان کے پرڈکیشن آرڈر جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے  جاری کردہ پرڈکیشن آرڈر میں کہا ہے کہ زیرحراست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، ووٹ کا استعمال ارکان کا بنیادی حق ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ آرڈر آرٹیکل 220کے تحت جاری کیا ہے، پروڈکیشن آرڈر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نیب اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کردیے ہیں،جس کے بعد زیر حراست ارکان اسمبلی 3مارچ کو سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے کر ووٹ کاسٹ کریں گے۔