پاکستان سے گزرنے والی بین الاقوامی کیبل میں خرابی

509

پاکستان سے گزرنے والی ایک بین الاقوامی کیبل میں خرابی کے پیش نظر اضافی بینڈوتھ کے ذریعے متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے متبادل انتظامات کر لئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق قبل ازیں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) کیبل سسٹم میں مصر کے مقام ابو طلعت کے قریب بین الاقوامی رابطے میں آنے والی زیر سمندر خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔