“الیکشن میں اسمبلیوں اور سینیٹ کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے”

419

امیر جماعت اسلامی پاکستان اینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت مصنوعی آکسیجن پر ہے، مصنوعی آکسیجن ہٹتے ہی حکومت ختم ہو جائے گی۔

مانسہرہ میں میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) اور تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) کی سیاست میں کوئی فرق نہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست چند شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن میں اسمبلیوں اور سینیٹ کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔ ملک میں نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست کا خاتم چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شہزادوں اور شہزادیوں کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا۔