کوئٹہ ،آپس کے لڑائی جھگڑے میںفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

137

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں لڑائی جھگڑے میں فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں لڑا ئی جھگڑے میں فا ئرنگ سے ایک شخص صحبت خان ولد مرزا خان جاں بحق جبکہ اسد خان اوراشرف خان زخمی نا می افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔