شو آف ہینڈ جماعتیںخفیہ پولنگ کیلیے صف آرا ہیں‘ شبلی فراز

171

پشاور ( آن لا ئن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ووٹ کی خریدار جماعتیں اوپن بیلٹ پر الیکشن نہیں چاہتیں،میثاق جمہوریت کی شو آف ہینڈ جماعتیںخفیہ پولنگ کے لیے صف آرا ہیں، ہارس ٹریڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے ملک مقروض ہے۔شبلی فرازنے کہا کہ جب نمائندے شفاف طریقے سے آئیں گے تو ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں بیرون ملک سے سرجری کرانی ہے ، انہیں کھانسی کے علاج کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔