لالا اکرم پٹھان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

197

سکھر(آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شامل لالا اکرم پٹھان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اکرم پٹھان جب بھی ملک سے باہر جائیں گے تو احتساب عدالت سے اجازت لے کر جائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں اکرم پٹھان نے اپنے وکیل مکیش جی کارڑا کی معرفت درخواست دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل مکیش جی کارڑا عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اکرم پٹھان کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور وہ عدالت میں پیش بھی ہوتے ہیں ۔وکلا کے دلائل پر عدالت نے اکرم پٹھان کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔