شمالی وزیرستان میں آپریشن‘3دہشت گرد ہلاک

146

راولپنڈی(اے پی پی)سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا ،جس کے نتیجے میں علیم خان خوش علی گروپ کے3دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پناہ گاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔مارے جانے والے دہشت گرداغوا برائے تاوان، قتل، بھتا خوری ، سیکورٹی فورسزکے لیے بارودی سرنگیں بچھانے میں براہ راست ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔