کورونا وائرس: پاکستان میں انٹرنیٹ کے مثبت استعمال میں اضافہ

425

کورونا وائرس  نے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر اپنے اثرات مرتب کئے ہیں۔ معمولات زندگی یکسر بدل گئے ہیں۔کاروبار  اور تعلیم بھی آن لائن منتقل ہوگئی ہے۔اب لوگ آفس  اور طلبہ تعلیمی اداروں میں جائے بغیر انٹرنیت کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہیں ۔باقی ممالک کی طرح پاکستان مین بھی کورونا وائرس نے زندگی کے تمام شعبوں پر اپنے اثرات ڈالے ہیں۔ملک میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک نشریاتی ادارے کی جانب سے  پاکستان میں انٹرنیٹ پر سر چ کیے جانے والے ٹاپ ٹرینڈ ز کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی گئی جس کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پاکستان میں انٹرنیت کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

عام تاثر یہ ہے کہ ملک میں انڑنیٹ پر عموماً نازیبا مواد سرچ کیا جاتا ہے مگر  رپورٹ میں شائع کی گئی معلومات یکسر مختلف ہے جس میں انٹرنیٹ پر صدقہ،ذہنی صحت،معاشرتی مساوات،پکوان اور بچوں کی بہترین نشونما کے حوالے سے معلومات  سب سے زیادہ سرچ کی گئ اس حوالے سے جنوبی ایشیاء  میں گوگل انڈسٹری  کے سربراہ  فراز اظہر نے کہا ہے کہ  پاکستان میں سب سے زیادہ اس قسم کی مثبت  چیزوں کا سرچ کیا جانا تازہ ہوا کا جھونکا ہے  صدقے کے حوالے  41 فیصد سے زائد معلومات جاننے کی کوشش کی  گئی  یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا جارہا ہے اور لوگ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں نے 71 فیصد سے زائد بار ذہنی صحت کو بہتر بنانے  کے طریقوں کو جاننے کی کوشش کی تاکہ کورونا کی اس غیر معمولی صورتحال میں ذہنی طور مضبوط ہوکر وقت کا بہترین استعمال کیا جاسکے.

گوگل جنوبی ایشاء کے سربراہ برائے سلوشن سیل عامر الطاف نے کہا ہے کہ2020 انٹرنیت پر سرچنگ کے حوالے سے مفید ثابت ہوا ہے – گزشتہ سال  آن لائن گیم 35 فیصد سے زائد بار سرچ کیے گئے جبکہ 2019 میں یہ شرح 15 فیصد تھی۔ اردو میں فلم اور ڈاکومینٹری میں دیکھنے کے رجحان میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے.امریکہ میں  سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریک black lives matter  کی وجہ سے پاکستان میں بھی  معاشرتی مساوات کے حوالے سے معلومات  40 فیصد سے زائد بار سرچ کی گئ۔سماجی فاصلہ  کورونا کی وجہ سے لوگوں کے لیے ایک مختلف چیز تھی جبھی اس کے حوالے معلومات کافی بار سرچ کی گئی اور پالتو جانوروں کی خریدو فروخت اور ان کی کے حوالے سے دلچسپ حقائق و افادیت بھی انٹرنیٹ پر لوگوں کی دلچسپی کا  باعث بنی۔

ان دنوں پاکستان میں آن لائن خریداری کا رجحان بھی کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔آن لائن خریداری کی متعدد ویب سائٹ آئے دن سستی خریداری کے لیے نت نئی پیشکش کرتی ہیں یہی وجہ کے گذشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں آن لائن خریداری کے سبب کمپنیز کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے۔ یہ کہنا بے جا  نہ ہوگا کہ کورونا وائرس معاشرے میں بہت سے تبدیلوں کا باعث بن گیا ہے اور اب آئندہ کس قسم کی تبدیلیوں کا ہمیں سامنا کرنا پڑے گا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔