امریکہ: ویکسینیشن میں کسے فوقیت دی جائے؟ امریکہ صدر کی درخواست

371

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کوروناویکسین لگوانے والوں کی فہرست میں اساتذہ کو فوقیت دی جانی چاہیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کا ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اساتذہ کو پہلے کوروناویکسین دینی چاہیے چاہئیں۔
ہائی اسکول کی ایک اساتذہ کے اس سوال کے جواب میں کہ اسکول کیسے بحفاظت دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں اور کلاس میں واپسی سے قبل اسکول کے عملے کو ویکسین لگانی چاہیے، جوبائیڈن نے کہا کہ حکام اس وقت بڑی کلاسوں دوبارہ شروع کرنے کی تجویز نہیں دے رہے بلکہ چھوٹی کلاسوں سے شروع کیا جانا چاہیے۔ ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر شخص کے پاس فیس ماسک ہیں اور وہ سماجی فاصلہ برقرا رکھے۔
مذکورہ بالا جوبائیڈن کے تبصرے  قومی سطح پر ہونے والے بحث و مباحثے کے دوران سامنے آئے ہیں کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا سب سے محفوظ راستہ کیا ہے اور اساتذہ اور عملے کو جو واپس  شعبے میںآ رہے ہیں ان کی بہترین حفاظت کیسے کی جائے؟۔