کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ ورکرز رجسٹریشن کرائیں: این سی او سی

359

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کرانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز ہماری ترجحات ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 52 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی۔

سندھ میں اب تک 32 ہزار 860 ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جاچکی۔ پنجاب میں 15 ہزار 494 ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 639 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی۔

گلگت بلتستان میں 1013، آزاد کشمیر میں 651 ورکرز کو ویکسین دی۔ اسلام آباد میں 859 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی جاچکی۔ بلوچستان میں 252 ہیلتھ ورکرز کو انسداد کورونا ویکسین دی۔