وانا: زمین کے تنازع پر 2 قبائل میں مسلح تصادم‘ کرفیو نافذ

168

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) جنوبی وزیرستان میں آباد دوتانی اور زلی خیل قبائل زمین کے تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں دونوں جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا‘ کچھ علاقوں میں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کشیدہ صورت حال کے باعث مقامی انتظامیہ نے وانا بازار میں کرفیو نافذ کردیا ہے‘ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وانا بازار نہ آئیں۔ مقامی انتظامیہ تصادم سے بچنے اور تصفیے کے لیے فریقین کے عمائدین سے مذاکرات کر رہی ہے ۔